تلنگانہ

بھائی کو راکھی باندھنے مکان پہنچنے والی بہن کو اچانک صدمہ _ ہارٹ اٹیک سے بھائی کی موت

پداپلی _ 30 اگست ( اردولیکس) بھائی کو راکھی باندھنے کے لئے اس کے گھر آنے والی بہن کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب اس کا بھائی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ راکھی تہوار سے ایک دن پہلے چل بسے مردہ بھائی کی ہاتھ  پر بہن نے راکھی باندھی۔یہ عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پداپلی ضلع کے دولی کٹہ گاؤں میں رہنے والے کنکیا نامی شخص کو کل شب دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس سے چند گھنٹے قبل ہی بھائی کو راکھی باندھنے کے لئے اس کی بہن اس کے مکان پہنچی تھی بھائی کی اچانک موت پر وہ اپنے بھائی کی نعش پر گرکر زاروقطار رونے لگی۔اس نے اپنے مردہ بھائی کے ہاتھ پر راکھی باندھی اور کہا کہ وہ راکھی تہوار کا انتظار کررہی تھی۔اس کے لئے اس نے راکھی بھی خریدی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button