جنرل نیوز

6/دسمبر کوان عظیم رہنماؤں،علی حسین عاصم بہاری و ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی یومِ وفات پرتقاریب کاکریں انعقاد

بھوپال:19نومبر (پریس ریلیز)بھارت کے دو عظیم رہنما مولانا علی حسین عاصم بہاری اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر(جنہوں نے غریبوں،لاچاروں اور بے  بسوں کوانصاف دلانے کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی۔مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے مسلسل جدوجہد کئے اورہمیشہ ان کی تعلیم کی فکر کئے،ان کا ماننا تھا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے انصاف کی بالادستی قائم کیا جاسکتا ہے) کی یوم وفات پر 6 دسمبر کو ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔ مولانا علی حسین عاصم بہاری اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی مشن تعلیم کو قائم کیا جائے اورذات پات کی تفریق کو ختم کرنے کی مشن کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے جو نعرہ دیا تھا کہ”دلت۔دلت ایک سمان-چاہے ہندو ہو یا مسلمان“ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں نے سماج کے اندر پھیلی تمام طرح کی برائیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے لوگوں کوبیدار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ تمام طرح کی برائیوں کو اگر سماج سے ختم کرنا ہے تو ہمیں تعلیم یافتہ بننا ہوگا۔اسی لئے دونوں نے اپنی ساری عمر دبے کچلے لوگوں کو انصاف دلانے اورغربتی کے شکار لوگوں کی مدد کرنے میں گزاردی۔ دونوں رہنماؤں نے ہمیشہ لوگوں سے تعلیم یافتہ بننے،متحد ہونے،محنت کرنے،اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے،سماج کے اندر پھیلی برائیوں سے لڑنے اور اس کو ختم کرنے،ناانصافی واستحصال کے خلاف آواز بلند کرنے،بھیدبھاؤ،ذات پات کی روایت کے خلاف لڑنے،حق تلفی کرنے والوں اور حق تلفی کرنے والی پالیسیوں کے خلاف لڑنے کی بات کہی۔
بے۔نظیر انصار ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی،جو گزشتہ کئی سالوں سے اُردو کی اورملی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سوسائٹی نے اُخوت اسلامی کا مبلغ،مسلمانوں کا امبیڈکراور دلت مسلمانوں کا مسیحا ”مولوی علی حسین عاصم بہاری“کی حالات زندگی اور کارمے کو قلم بند کر کتاب کی شکل میں شائع کیا ہے اور یہ کتاب منظرعام پر آچکی ہے۔
بے نظیر سوسائٹی نے اُخوت اسلامی کا مبلغ اور دلت مسلمانوں کا مسیحا ”مولوی علی حسین عاصم بہاری“کے نام سے کتاب مرتب کرکے قوم کو ایک بہترین تحفہ دیا ہے۔عوام کو چاہئے کہ اس کتاب کو طلب کرکے مولوی صاحب کی حالات زندگی اور کارمے کوپڑھیں اورتعلیم حاصل کرنے اور روزگار حاصل کرنے کا اورغریبی کے خلاف جوان کی لڑائی تھی/ان کا جو مشن تھا اس کو آگے بڑھائے۔
اس کتاب کو حاصل کرنے کے لئے مکتبہ جامعہ لمیٹید دہلی،علی گڑھ، ممبئی اور بک امپوریم،سبزی باغ پٹنہ سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔یا بے۔نظیرانصار ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اُسیا رسورٹ (کوینس ہوم) احمدآباد پیلس روڈ،بھوپال۔462001مدھیہ پردیش سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔کتاب سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر9425245544رابطہ کریں یا [email protected] / [email protected]پرای میل بھیجیں۔
٭٭٭٭٭

متعلقہ خبریں

Back to top button