نیشنل

وانمباڑی کے اسلامیہ کالج میں 25واں قومی اُردو کتاب میلہ

سید عبدالباسط شکیل(ھدیٰ پبلی کیشنز) اڈھاک کمیٹی کے رکن نامزد

———- Forwarded message ———
From: Ahmed Khan <[email protected]>
Date: Thu, Dec 29, 2022, 10:22 PM
Subject: Fwd: Huda
To: <[email protected]>
  حیدرآباد: تمل ناڈو کے وانمیاڑی کے اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں 3تا11جنوری2023، قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان اور وانمباڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے 25واں قومی اُردو کتاب میلے کا انعقادا عمل میں آر ہا ہے۔
  قومی کونسل اور انمباڑی ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ماہ اکتوبر میں فروغ اُردوں کے ضمن میں اسلامیہ کالج وانمیاڑی میں ایک اجلاس طلب کیا گیا جسمیں جنا ب سید عبدالباسط شکیل ڈائرکٹر ھدیٰ پبلی کیشنز حیدرآباد کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں فروغ اُردو کی مختلف کوششوں پر تفصیل سے غور و خوص کیا گیا۔ جناب سید عبدالباسط شکیل نے تجویز پیش کی کے فروغ اُردو کیلئے کل ہند اُردو کتاب میلہ ایسے علاقوں میں منعقد کیا جائے جہاں اکثر اُردو کتابیں دستیاب نہیں ہوتی، میلے کے ذریعہ ایسے علاقوں میں فروغ اُردو کی مہم چلائی جاسکتی ہے اور اسطرح اُردو کتابوں کا نئے علاقوں میں تعارف ہو سکتا ہے۔ چنانچہ اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے طئے پایا کے ملک کے تمام اُردو ناشرین کے ساتھ زوم میٹینگ منعقد کی جائے جسمیں ناشرین سے تجاویز حاصل کئے جائیں‘ چنانچہ ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان کی صدارت میں زوم میٹینگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ناشرین نے فروغ اُردو کے لئے نئے علاقوں میں کتاب میلوں کے انعقاد کی تجویز کو پسند کیا۔ شکیل صاحب نے وانمباڑی میں منعقد ہ مشاورتی اجلاس کی روداد سے واقف کروایا اور بتایا کے وانمباڑی سوسائٹی کے ذمہ داران نے وانمباڑی میں کتاب میلہ کے انعقاد پر اپنے بھرپور تعاون اور میلہ کی کامیابی کیلئے شب روز کاوش کا یقین دلایا، اس کے بعد ڈائرکٹر قومی کونسل نے وانمباڑی میں کتاب میلے کے انعقاد کو منظوری دے دی۔
وانمباڑی مسلم ایجوکشینل سوسائٹی تقریباً 103سالہ قدیم ادارہ جو سر سید احمد خان کی تعلیمی تحریک سے متاثر ہو کر قائم کیا گیا تھا، وانمباڑی جنوبی ہند میں اُردو کے ایک بڑے مرکز کہ طور پر مانا جاتا ہے۔
    کنوینر 25واں کل ہند اُردو کتاب میلہ جناب پٹیل محمد یوسف صاحب(نائب صدر سوسائٹی) نے بتایا کہ یہ 9روزہ کتاب میلہ 45ایکر پر محیط اسلامیہ کالج گراؤنڈکے وسیع و عریض میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے، اس میلہ میں تقریباً 100کے قریب اسٹالس قائم کئے جا رہے ہیں جسمیں ملک کے طول و عرض سے مشہور و معروف ناشرین شرکت کریں گے علاوہ ازیں کئی علمی‘ ادبی‘ تہدیبی و ثقافتی پروگرامس کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔ کل ہند مشاعرہ‘ بیت بازی پروگرام‘ ادبی مباحثے، جشن اُردو، ڈرامے اور طلباء کے لئے تحریری و تقریری مقابلے اس 9روزہ میلہ کا حصہ ہوں گے۔
سوسائٹی نے ایک جامع اور مبسوط پروگرام کے ساتھ ساری ریاست ٹامل ناڈو بالخصوص وانمباڑی اور اطراف کے 200کلو میٹر کے قطہ میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ کئی سو اسکولس، کالجس، دینی مدارس اور عوا م الناس میں کتب بینی کے ذوق کو پروان چڑھانے اورمیلہ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرنے شہر شہر،گاؤں گاؤں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو شب و روز مصروف عمل ہیں‘ اُردو کے صحافی اور یو ٹیوبرس بھی اس مہم میں اہم رول ادا کر رہے ہیں‘ امید کی جا رہی ہے کہ اس علاقے میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا یہ میلہ تارخ ساز رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button