جرائم و حادثات

بچپن کے دو دوست شبیر اور سریکانت سڑک حادثہ میں ہلاک _ جگتیال کے قریب حادثہ

جگتیال _ سڑک حادثے میں بچپن کے دو  دوست ہلاک ہوگئے ۔ یہ دونوں جو ہمیشہ ساتھ رہتے تھے دنیا سے ساتھ مل کر رخصت ہوگئے ۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے اس حادثہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے

 

بچپن کے دوست کوڈی پلی سری کانت (20) اور شبیر (18) جگتیال دیہی منڈل کے کلیڈا گاؤں سے بائک پر سری کونڈہ گاؤں جا رہے تھے۔ جب وہ یشونت راؤ پلے  گاؤں کے وسط میں پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے پانی کے ٹینک لے جانے والی ٹریکٹر نے بائک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر  پہنچی اور نعشوں کے پنچنامہ کے بعد جگتیال  گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا۔ متوفی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button