جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں بی آر ایس لیڈر لکشمی راجم کے سنسنی خیز قتل میں 9 افراد گرفتار _ تاجرین میں دہشت پیدا کرنے کیا تھا قتل

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں گزشتہ منگل کو کارگل چوراستہ پر دن دھاڑے پیش آئے بی آر ایس لیڈر لکشمی راجم کے سنسنی خیز قتل میں پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

جگتیال ضلع ایس پی بھاسکر نے آج کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے لکشمی راجم کے قتل کی تفصیلات بتائی۔انہوں نے کہا کہ قتل کا اہم ملزم ویتنالہ ناگراجو ہے جو اپنے بھائی ویتنالہ تروپتی اور دیگر 7 افراد کے ساتھ مل کر کورٹلہ ٹاون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا قتل کرتے ہوئے تاجرین میں دہشت پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ ان کی دہشت اور خوف کورٹلہ میں چھا جائے اور وہ کسی بھی معاملے کو انجام دیتے ہوئے آسانی سے پیسے کما سکے۔

 

رئیل اسٹیٹ کے تاجرین میں دہشت پیدا کرنے کے لئے سب سے پہلے بی آر ایس لیڈر لکشمی راجم قتل کا منصوبہ بنایا گیا۔ اور اپنے پلان کے مطابق دن دھاڑے ان کا قتل کردیا۔ ضلع ایس پی بھاسکر نے بتایا کہ 9 ملزمین کو ایک کار میں فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ ان کے پاس سے 5 چاقو، 4 موٹر سائیکل، 8 سیل فون اور ایک کار برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button