تلنگانہ

کالج کی پارٹی میں ڈانس کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کی موت _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں واقعہ

کریم نگر _ 12 اگست ( اردولیکس) کالج کے فریشرس پارٹی میں اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ فوت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گنگادھرا منڈل کے ماڈل اسکول اینڈ کالج میں  اس وقت پیش آیا جب انٹرمیڈیٹ سکنڈ ائیر کی طالبہ پردیپتی اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے اچانک چکرا کر گر پڑی  طالبہ کو فوری طور پر گنگادھرا اسپتال لے جایا گیا، لیکن اس کی حالت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے کریم نگر اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔

طالبہ کو کریم نگر منتقل کرنے کے عمل کے درمیان ہی اس کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گنگادھرا منڈل کے وینکٹاروپلی گاؤں کے انجیا کی بیٹی پردیپتی کچھ دنوں سے بیمار تھی طالبہ کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button