جنرل نیوز

شہر پداپلی میں متحدہ ضلع کریم نگر کے اردو صحافیوں کی تہنیتی تقریب _ کل ہند مشاعرہ رکھنے کا فیصلہ 

پداپلی 6اکٹوبر (محمد استقام الدین) متحدہ ضلع کریم نگر کے اردو صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تہنیتی تقریب پداپلی ایس بی گیشٹ ہاؤز میں صدر نثار احمد پروانہ جنرل سیکریٹری سید اصغر حسین کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پداپلی ایس بی گیشٹ ہاؤز جامع مسجد روڈ میں متحدہ ضلع کریم نگر کے تمام اردو صحافیوں کی تقریب منعقد کی گئ

 

جس میں محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں مشاورتی پروگرام ہوا جس میں تمام صحافیوں نے اپنی آرا پیش کی جس میں اردو زبان کی ترقی اور اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کرنے اور شہر پداپلی میں کل ہند مشاعرہ رکھنے کے سلسلہ میں مشورہ کیا گیا۔اس پروگرام میں شریک تمام اردو صحافیوں کی مہمانوں کے ہاتھوں گلپوشی و تہنیت پیش کی گئی۔اس پروگرام میں بطور مہمان وائس چیرمین عبدالمبین و مسرت کانگریس لیڈراور اشرف کارپوریٹر مولانا لئیق اللہ ومفتی امتیازو مفتی مجاھد اور مولانا توصیف کے علاوہ ضلع پداپلی و کریم نگر کے تمام اردوصحافی شریک رہے اور مولانا لئیق اللہ قاسمی صاحب کے دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button