جنرل نیوز

 چیف منسٹر کپ 2023 کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑی جوش و خروش سے حصہ لیں ۔ ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج پی ایس

منڈل، ضلع اور ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے

 چیف منسٹر- کپ 2023 کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑی جوش و خروش سے حصہ لیں ۔ ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج پی ایس

عادل آباد۔5/مئی(اردو لیکس)ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج پی ایس نے چیف منسٹر کپ-2023 کے کھیلوں کے مقابلوں کو شفاف طریقے سے منعقد کرنے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔جمعہ کے روز ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ میں ان کے چیمبر میں متعلقہ محکموں کے عہدیداروں اور ممبران کے ساتھ چیف منسٹر- کپ 2023 کے انتظام پر ضلع سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ چیف منسٹر کپ-2023 کھیلوں کے مقابلے کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی منڈل، ضلع اور ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیں گے اور فاتح بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے چیف منسٹر کپ-2023 کا انعقاد کر رہی ہیں

 

اور اس کے ایک حصہ کے طور پر ریاستی حکومت نے پہلے ہی کھیلوں کے مقامات کا قیام عمل میں لایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 15 سے 17 تاریخ تک منڈل سطح کے،22 سے 24 تاریخ تک ضلع سطح کے اور اس ماہ کی 28 تا 31 تاریخ تک ریاستی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔جس میں ضلع کی پہچان بنانے کے لیے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے تجویز دی کہ متعلقہ حکام 10 /مئی تک منڈل سطح پر اتھلیٹکس، فٹ بال،کبڈی،کھوکھو اور والی بال جیسے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے انتظامات کو مکمل کرلیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کو پہلے نمبر،دوسرے نمبر اور تیسرے نمبر کے انعامات کے طور پر 1,00,000/- روپے کا گولڈ میڈل، 75,000 روپے کا چاندی کا تمغہ اور50,000/- روپے۔ کانسی کا تمغہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سنگلز کیٹیگری میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام کے طور پر20,000/- روپے گولڈ میڈل،15,000/- روپئے اور چاندی کے تمغے اور 10,000/-روپے کانسی کے تمغے دیئے جائیں گے

 

۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی رضوان باشاہ شیخ،ٹریننگ اسسٹنٹ کلکٹر سریجا،ضلع کھیل محکمہ آفیسر وینکٹیشورلو،ضلع پریشد سی ای او گنپتی، ضلع اولمپک کھیلوں کے صدر گووردھن ریڈی، قبائلی کھیل محکمہ کے آفیسر پارتھا سارتھی دیگر افسران،اراکین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button