جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں دوہرے قتل کی واردات

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی۔ مرنے والوں کی شناخت 24 سالہ ایس شیوا اور 29 سالہ جی شیوا کے طور پر کی گئی ہے، ان کا تعلق گووندائی پلی موضع سے بتایا گیا ہے۔

 

دونوں نوجوانوں کا تیز دھاری والے ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔ کڑتال منڈل کے بٹرفلائی سٹی میں یہ واردات چہارشنت کی رات دیر گئے پیش آئی ہے۔ مقامی افراد نے خون میں لت پت نعشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔

 

متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور مختلف زاویوں سے چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button