جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ چنچل گوڑہ سے 9 ماہ کی بچی کا اغوا۔ اغوا کنندہ خاتون ظہیرآباد میں پکڑی گئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے چنچل گوڑہ علاقہ سے اغوا کی گئی بچی کو پولیس نے اندرون چند گھنٹے ڈھونڈ نکالا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ہفتہ کی رات 9 ماہ کی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ پولیس والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس کو پتہ چلا کہ چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی شہناز نے لڑکی کا اغوا کیا جو اسی ہاسپٹل میں کام کیا کرتی ہے۔ پولیس نے اغوا کا کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی اورسی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ خاتون کے چنچل گوڑہ سے ایم جی بی ایس جانے کے مناظر کیمروں میں ریکارڈ ہوگئے۔

 

وہاں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ خاتون ظہیر آباد کی بس میں سوار ہوئی ہے، فوری طور پر ظہیر آباد پولیس کو اطلاع دی گئی اورحیدرآباد پولیس نے خاتون کو گرفتارکرکے لڑکی کو اس کے قبضہ سے آزاد کروالیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button