تلنگانہ

جگتیال واقعہ:جہیز کیلئے فردوس کو ہراساں کرنے کا الزام،موت پر شکوک وشبہات۔ کورٹلہ میں احتجاج

جگتیال:ضلع جگتیال میں خاتون کی خودکشی کے معاملے میں اس وقت نیا موڑ آیا جب لڑکی کے ارکان خاندان نے الزام عائید کیا کہ فردوس خودکشی جیسا انتہائی اقدام نہیں کرسکتی اسے ماردیا گیا ہے‌۔ واضح رہے کہ جگتیال کے ٹی آر نگر سے تعلق رکھنے والی فردوس تبسم اور کورٹلہ منڈل کے ایلاپور کے رہنے والے راکیش نے چند ماہ  شادی کرلی تھی ۔

شادی کے بعد فردوس کا نام ممتا رکھ دیا گیا تھا۔ اس کل مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔خاتون کی موت کے بعد اس کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا۔ انھوں نے موت پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فردوس اپنی جان نہیں دے سکتی اسے ماردیا گیا ہے۔ فردوس کے ارکان خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ راکیش نے بلیک میل کرکے فردوس سے شادی کی۔ فردوس کے والد کا چند سال قبل انتقال ہوگیا تھا اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی اس نے گریجویشن کی تعلیم بھی حاصل کی اور ایک سوپر مارکیٹ میں کام کرتی تھی

کورٹلہ ٹاون پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی اطلاع کے بعد متوفی لڑکی کے رشتہ داروں کے ساتھ مسلمانوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی اور خودکشی کے لئے مجبور کرنے والے لڑکے اور اس کی ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔جس سے کافی دیر تک کشیدگی پیدا ہوگئی۔ نوجوانوں نے لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیااور راکیش کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button