جرائم و حادثات

حیدرآباد پرانا شہرکے دو لڑکے چیک ڈیم میں ڈوب گئے

حیدرآباد: شہرکے مضافاتی علاقہ حیات نگرمیں دو لڑکے تالاب میں غرق ہوگئے۔ پرانا شہرکے چندرائن گٹہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لڑکے آج حیات نگر، پدا عنبرپیٹ آوٹررنگ روڈ کے پاس واقع چیک ڈیم گئے ہوئے تھے۔ پانی میں اترنے کے بعد 4 لڑکے ڈوب رہے تھے کہ مقامی افراد نے ان میں سے دونوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ 16 سالہ صفیان اور17 سالہ واسع غرق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ان بچوں کے والدین اوررشتہ دارپریشانی کے عالم میں چیک ڈیم کے پاس پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button