جرائم و حادثات

16 سالہ لڑکی کا دہلی میں سر عام بے دردی سے قتل۔ لوگ تماشائی بنے رہے

نئی دہلی _ 29 مئی ( اردولیکس ڈیسک) قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار  کی رات ایک لڑکی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا عاشق تھا

 

تفصیلات کے مطابق دہلی کے شاہ آباد علاقے کی ایک گلی میں ساکشی نامی ایک 16 سالہ لڑکی سڑک پرجارہی تھی، اسی دوران ساحل نامی 20 سالہ  نوجوان جو اس کا عاشق بتایا گیا ہے نے اس لڑکی کو گلی میں روک دیا ،  اس کے بعد ان دونوں میں بحث ہوئی ۔اس دوران ساحل برہم ہو گیا  اور 16 سالہ ساکشی پر چاقو سے دیوانہ وار کرتے ہوئے اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

 

ساحل نے  ساکشی کو 20 وار کیا۔اس وقت گلی میں کئی افراد جا رہے تھے لیکن کسی نے بھی ساحل کو روکنے یا پکڑنے کی ہمت  نہیں کی۔  ساحل نے چاقو سے کئی وار کرنے کے بعد  اس نے سڑک سے پتھر لے کر لڑکی کے چہرے پر کئی بار مارا۔ جس کے نتیجے میں ساکشی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ دی ۔

 

ساحل جب ساکشی پر حملہ کر رہا تھا  تو گلی میں موجود تمام لوگوں نے اس منظر کو فلم کی طرح دیکھا مگر   کسی نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی.. یہ سب اس گلی میں لگے سی سی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا.

 

 

28 مئی کی رات لڑکی ساکشی اپنے دوست کی سالگرہ کی تقریب میں جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی کہ ساحل نے اسے گلی میں روک کر قتل کردیا

 

 

ساحل نے ساکشی کا  قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی کی ڈی سی پی سمن نلوا نے ساکشی کے قتل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم کی شناخت کرلی ہے اور بہت جلد اسے پکڑ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button