جرائم و حادثات

حیدرآباد میں حادثہ خاتون سافٹ ویر ملازمہ ہلاک۔ دوست کے ساتھ بائیک پر جارہی تھی

حیدرآباد: مادھاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہائی ٹیک سٹی کے قریب جنکشن پر پیش آئے سڑک حادثے میں نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔

 

24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب اکشے کمار (28) اور ان کی دوست سشما چودھری (28) مادھاپور میں اپنے دوست ا سندیپ کے مکان گئے تھے جہاں انہوں نے کھانا کھایا۔ سشما چودھری کونڈہ پور کے ایک پی جی ہاسٹل میں رہتی تھی اور سافٹ ویئر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھیں

 

جبکہ اکشے کمار ایک ایل ایل پی کمپنی میں بطور پرائیویٹ ملازم پروڈکٹ مینیجر خدمات انجام دے رہا ہے۔ بعد ازاں اکشے کمار اپنی بلیٹ موٹر سائیکل پر سشما چودھری کو پچھلی نشست پر بٹھا کر کونڈہپور کی جانب روانہ ہوا راستہ میں بائیک بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

 

اس حادثے میں موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر سوار سشما چودھری نیچے گر پڑی جس کے نتیجے میں ان کے سر اور چہرے پر شدید چوٹ آئی اور خون بہنے لگا۔مقامی افراد کی مدد سے اسے فوری طور پر مادھاپور کے میڈی کوور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسی روز علی الصبح اسے مردہ قرار دے دیا۔

 

اس واقعہ کے سلسلے میں موصولہ شکایت کی بنیاد پر مادھاپور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button