جرائم و حادثات

دو دن قبل لاپتہ ہونے والے خلیل اور کلپنا کی نعشیں تالاب سے برآمد _ تلنگانہ کے میدک ضلع میں واقعہ

میدک _ 16 فروری ( اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے میدک ضلع کے نارسنگی سے دو دن قبل اچانک لاپتہ ہونے والے عاشق جوڑا خلیل اور کلپنا کی نعشیں آج صبح نارسنگی تالاب سے برآمد ہوئی۔سمجھا جاتا ہے کہ ان دونوں نے یوم عاشقان کے دن یعنی 14 فروری کو گھر سے فرار ہو کر خودکشی کر لی

 

اطلاعات کے مطابق خلیل نامی نوجوان اور کلپنا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ لڑکی کے والدین مذہب الگ الگ ہونے کی وجہ سے شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے۔ گزشتہ ماہ کلپنا کی دوسرے شخص سے شادی ہوئی تھی لیکن 14 فروری سے خلیل اور کلپنا اچانک لاپتہ ہوگئے تھے ۔اور اسی دن  خلیل کی موٹر سائیکل اور دو سینڈل نارسنگی تالاب کے کنارے ملے جس کی وجہ سے پولس اور مقامی لوگ تالاب میں ان دونوں کی تلاش شروع کردی تھی ۔  اور آج ان دونوں کی نعشیں تالاب سے برآمد ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button