جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں موٹرسائیکل کو بس کی ٹکر، نوجوان جاں بحق

حیدرآباد: نہرو زوالوجیکل پارک کے قریب تاڈڑبن ایکس روڈ پررونما سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سید شعیب الدین 20 سالہ ساکن فلک نما موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تاڑبن ایکس روڈ کے قریب آر ٹی سی نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جیسے ہی نوجوان گاڑی سے گرپڑا بس نے اسے روند دیا، اس حادثہ میں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر بہادر پورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button