جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں شادی کے باراتیوں کو لانے والی بس حادثہ کا شکار

نلگنڈہ _ تلنگانہ کے  ضلع نلگنڈہ میں شادی کے باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں ایک باراتی ہلاک اور 10 باراتی  زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے چنتاپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں  مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ بس آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے ماچرلہ سے حیدرآباد آرہی تھی کہ ناگرجناساگر روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی گنٹور کے ماچرلہ میں جمعہ کو انجام دی گئی۔ اور دلیے کے رشتے دار بس میں سوار تھے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button