نامور صحافی غضنفر علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

کریم نگر۔ممتاز کہنہ مشق صحافی غضنفر علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کریم نگر کے صحافیوں نثار احمد پروانہ، اصغر حسین،محمد سراج مسعود،شاکر الصمد،امتیاز علی نصرت،شفیق احمد اطہر،سعادت علی صدیقی،عالم الدین،امام الدین،عالم الدین،اسد نے غضنفر علی خان کی ناقابل فراموش سماجی،صحافی،ادبی،خدمات کو زبردست
خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ غضنفر علی خان ایک بے باک صحافیاور عظیم دانشور تھے۔وہ حیدرآباد کے موقر اردو روزناموں سے وابستہ رہے۔اس کے علاوہ وہ ایک کثیرالتصانیف انشاپرواز بھی تھے اور آندھراپردیش اردو اکیڈیمی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے پر بھی اپنی خاموش خدمات انجام دیں۔
اردو صحافت کوہمیشہ ان پر ناز رہے گا۔غضنفر علی خان کے انتقال سے دنیائے صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ممکن نہیں۔ان تمام صحافیوں نے اردو اکیڈیمی ریاستی صدرنشین طاہر بن حمدان کے علاوہ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اظہر الدین سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ غضنفر علی خان کے نام سے
ان کی یاد میں ایک ایوارڈ سے موسوم کریں۔تاکہ ان کو صحیح معنوں میں خراج پیش کرسکیں اور نسل نو کو ان کے کارناموں سے واقف کروایا جاسکے۔



