جنرل نیوز

استاتذہ کے زیر التواء مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ ٹی ایس میسا کا نظام آباد میں اجلاس نوید اقبال ،محمد فاروق ، خواجہ معین الدین قائدین کا خطاب 

نظام آباد 14/ فروری (اردو لیکس ) استاتذہ و سرکاری ملازمین کے زیر التواء مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کا ٹی ایس میسا بانی و ریاستی صدر محمد فاروق نے ٹی ایس میسا کے زیر اہتمام نظام آباد میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اس اجلاس کی صدارت انور رفیقی صدر ضلع ٹی ایس میسا نے کی اجلاس میں مشیر اعلیٰ ٹی ایس میسا وصدر ضلع بی آر ایس پارٹی اقلیتی سل نظام آباد نوید اقبال ، ریاض احمد خان ریاستی ورکنگ پیرسڈینث ، خواجہ معین الدین اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ٹی ایس میسا و صدر ضلع مسلم رائٹس پروٹیکشن فیڈریشن نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا محمد فاروق نے کہا کہ اساتذہ و سرکاری ملازمین کے مختلف مسائل اور ان کی یکسوئی کے لئے ٹی ایس میسا کے ذریعہ حکومت سے کی جارہی نمائندگیوں کا تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا انہوں نے حکومت سے اولڈ پینشن اسکیم بحال کرنے اور بقیہ ڈی اے کی رقم جاری کرنے کے علاوہ پی آر سی کا اعلان کرنے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا

 

انہوں نے کہا کہ اساتذہ ترقی و تبادلوں کا عمل دوسال کے بجائے ہر سال کرنے اور ایل ایف ایل صدر مدرسین کی ترقی میں اردو میڈیم کے صدر مدرسین کو بھی مساوی موقع فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا محمد فاروق نے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو متحدہ رہتے قوم و ملت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کی تلقین کی انہوں نے ٹی ایس میسا کے تمام اضلاع اور ڈیویژنوں میں انتخابات مکمل ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ریاض احمد خان نے ریاستی سطح پر ٹی ایس میسا کی کارکردگی سے واقف کروایا اس اجلاس کو نوید اقبال خواجہ معین الدین ، کارپوریٹر س محمد عبد القدوس ، اکبر حسین ، نے بھی مخاطب کیا محمد عارف الدین جنرل سکریٹری نے شرکاء اجلاس کا خیر مقدم کیا محمد فاروق ،محمد نوید اقبال خواجہ معین الدین کو تہنت پیش کی گئی جبکہ کارپوریٹر محمد عبد القدوس جو عمرے کی ادائیگی پر راوانہ ہورہے ہیں انہیں بھی تہنت پیش کی گئی

 

اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محمد ظہیر الدین جنرل سکریٹری( MRPF) سید ربانی صدر ٹی ایس میسا بودہن، اشفاق احمد صدر آرمور، محمد سراج الدین، محمد عرفان، محمد مختار الدین، محمد بشیر احمد، اسحاق احمد،، محمد وصی حسین، محمد الیاس خان، سراج الدین، شیخ فاروق احمد، احسان پاشاہ، محمد علیم الدین، محمد سلیم ، نصر اللہ خان،نعیم احمد، سید احمد بخآری، نہا تبسم ، عہدیداروں ٹی ایس میسا کے علاوہ شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی و دیگر اساتذہ کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button