نیشنل

خواتین تحفظات بل نئی پارلیمنٹ میں پیش _ حلقوں کی نئی حد بندی کے بعد تحفظات پر عمل آوری کا امکان !

نئی دہلی _ 19 ستمبر ( اردولیکس) نئی پارلیمنٹ  کی عمارت ھاوس آف انڈیا میں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ۔ اس موقع پر مرکز نے خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا میں پیش کیا۔ یہ بل جسٹس ارجن رام میگھوال نے اراکین کے سامنے رکھا۔ اس بل کو ‘ناری شکتی وندن’ کا نام دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ  حلقوں کی نئی حد بندیوں  کے بعد ہی خواتین  تحفظات پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ بل پر کل لوک سبھا میں بحث ہوگی۔ بل پر جمعرات کو راجیہ سبھا میں بحث ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button