جنرل نیوز

ملت فاونڈیشن کے زیر اہتمام طلباء میں مفت کاپیوں اور پینسل کی تقسیم

نرمل :24/اکتوبر_ملت فاؤنڈیشن نرمل کا پہلا پروگرام مفتی سید کلیم الدین قاسمی سرپرست ملت فاؤنڈیشن کی صدارت میں مدینۃ العلوم نرمل کے طلباء میں مفت کاپیوں اور پنسل کی تقسیم کے لیے منعقد ہوا جس میں مدرسہ مدینۃ العلوم کے تمام طلباء میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گئی جس میں بحیثیت مہمان خصوصی کانگریس ضلع مینارٹی چیئرمین جنید میمن نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر ملت فاؤنڈیشن رشید عالم الحفیظی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں علم کی قدر اس وقت ممکن ہے جب معاشرے میں استاد کو عزت کا مقام حاصل ہو۔اس بات کا زمانہ گواہ ہے کہ ترقی یافتہ قوموں نے ہی اس زمین پر حکمرانی کی ہے اور ان پڑھ قومیں ان کے ماتحت رہی ہیں ۔اگر آج ہم پسماندہ ہیں تو اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم آداب معلم بھول گئے ہیں۔ آج جن اقوام نے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور سائنسی دنیا میں انقلاب بر پا کر کے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک پر اپنی طاقت کا سکہ بٹھایا ہے ثقافت سے لے کر مذہب گویا ہر شعبے میں ہم پر مسلط ہیں تو استاد کی ہی مرہون منت ہے۔ مغربی ممالک میں معلم کو باقی تمام افراد پر اس قد رفضیلت حاصل ہے کہ استاد کی گواہی کو معتبر ومستند سمجھی جاتی ہے۔جب کسی طالب علم کو نمایاں کامیابی ملتی ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے استاد کو سلام پیش کرتا ہے ۔ جبکہ ہمارے یہاں طلبہ کامیابی کو اپنا کمال سمجھتے ہیں اور ناکامی پر استادکو موردالزام ٹھہرایا جا تا ہے انہوں نے اولیاء طلبہ سے استاد کی اہمیت کو سمجھنے اور اپنے نونہالوں میں اس کے رجحان کو بڑھانے پر زور دیا قبل ازیں محسن بن محمد نےتقریر کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی خطاب کیا اور انہوں نے اپنی جانب سے ملت فاؤنڈیشن کو پانچ ہزار روپیے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اس پروگرام سے سرپرست مفتی سید کلیم الدین قاسمی مہمان خصوصی جنید میمن نے بھی طلباء کو تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی خواہش کی مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی ناظم مدرسہ مدینۃالعلوم نے نظامت کے فرائض انجام دیے اس موقع پر ملت فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں میں محمد اظہر الدین عارف نائب صدر ،محمد صادق احمد جنرل سیکریٹری ، محمد عبدالسلیم ،طیب بن صلاح شریک معتمدین ،محسن بن محمدخازن، سعد اللہ صدر مسجد مدینہ ،ارشد الدین کانگریس لیڈر وہ دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button