جرائم و حادثات

اترپردیش میں انکاؤنٹر _ گینگسٹر محمد غفران ہلاک

لکھنو _ 27 جون ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش پولیس نے منگل کی صبح  کوشامبی ضلع میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ساتھ ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک مجرم گینگسٹر  محمد غفران کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مجرم کی گرفتاری پر 1.25 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتاب گڑھ ضلع کا  رہنے والا غفران پر 13 مجرمانہ مقدمات تھے جن میں قتل، اقدام قتل اور لوٹ کے 7 مقدمات شامل تھے۔ وہ برسوں سے پرتاپ گڑھ اور سلطان پور اضلاع میں جرائم اور عوام کو دہشت زدہ کرنے میں ملوث رہا ہے۔

 

ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیتابھ یش کے مطابق گینگسٹر غفران کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے ہم پر گولی چلائی پولیس کی جوابی فائرنگ میں مجرم کو گولی لگی۔ اور بعد میں اسے اسپتال منتقل کیا گیاا۔ جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہو سکا ۔ ایس ٹی ایف ٹیم نے اس کے پاس سے 9 ایم ایم کاربائن اور ایک 32 بور پستول برآمد کیا۔

 

اس کی گرفتاری پر 1 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان پریاگ راج زون کے اے ڈی جی نے کیا تھا اور اس کے ساتھ سلطان پور پولیس نے 25,000 روپے کا اضافی انعام بھی دیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button