تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈماسٹر نے گن لائسنس کے لئے درخواست دی _ جانئے کیوں

کریم نگر _ 24 نومبر ( اردولیکس) عام طور پر سیاست دان اور بزنس مین اپنی حفاظت کے لئے گن لائسنس کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ لیکن رام نرسیا، جو تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل میں ویگروپلی پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے بندوق کے لائسنس کے لیے درخواست دی ہے۔ انہوں نے پولیس کمشنر کریم نگر کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بندوق کا لائسنس دیا جائے۔کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے

ہیڈماسٹر رام نرسیا نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ” رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ (آر ٹی آئی) کے ذریعہ میں نے بہت سے ملازمین کی بے قاعدگیوں کو سامنے لایا ہے۔ جس پر کئی ملازمین کو معطل کیا گیا۔ میں نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے ذریعہ لڑائی لڑی اور بہت سارے بدعنوان ملازمین کو بے نقاب کیا اور ان کی جانب سے لوٹی گئی رقم سرکاری خزانے میں واپس کروائی راما نرسیا نے درخواست میں انکشاف کیا کہ میری وجہ سے معطل ہونے والوں سے میری جان کو خطرہ ہے۔اس لئے مجھے گن لائسنس دیا جائے۔ تاحال کمشنر پولیس نے اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی

متعلقہ خبریں

Back to top button