تلنگانہ

ملاریڈی اورآئی ٹی حکام کی ایک دوسرے کے خلاف پولیس سے شکایت۔ ریاستی وزیرکے خلاف کیس درج!

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے تلنگانہ کے ریاستی وزیرملاریڈی ان کے فرزند اوررشتہ داروں کے مکانات اوردفاترپردھاووں کے خلاف کاروائی آج ختم ہوئی۔ ملاریڈی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے شکایت کی کہ آئی ٹی حکام نے ان کے بیٹے مہیندر ریڈی سے بعض کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا دوسری جانب آئی ٹی حکام نے ملاریڈی کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔ آئی ٹی عہدیداروں نے شکایت کی کہ وزیر نےتحقیقات میں رکاوٹ پیدا کی ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ بوئن پلی پولیس نے ریاستی وزیرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button