این آر آئی

ریاض میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹر کلب ریاض کا 159 واں اجلاس _ ایڈیٹر اردولیکس و دیگر حیدرآبادی صحافیوں کی تہنیت

ریاض ۔ (پریس نوٹ)بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے ۱۵۹وین اجلاس کا بدھ شب انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس کے ایک خصوصی سشن میں ریاض تشریف لائے چار حیدرآبادی صحافی سید مکرم افسر، محمد جمال شریف، افتخار علی اور ذیشان علی ذاہد ایڈیٹر اردو لیکس کو تہنیت پیش کی گئی۔ یہ حضرات عمرے کی سعادت حاصل کرکے ریاض کے دورے پر ہیں۔ کلب کے صدر محمد سیف الدین نے مہمان صحافیوں کا تعارف پیش کیا۔ محمد مبین، عبد القدوس جاوید اور میمن عبد القادر نے مہمانوں کو تہنیت پیش کی۔ مہمان صحافیوں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی کارکردگی کی ستائش کی اور کلب کے اردو خدمات کو سراہا۔

مہینے میں دو مرتبہ منعقد ہونے والے اس اجلاس میں جن اراکین نے اپنے کردار ادا کئے ان میں محمد سیف الدین، کے این واصف، ڈاکٹر سعید محی الدین، سید عتیق احمد، کوثر نسیم، سید عبد الحامد اور ڈاکٹر سعید نواز شامل تھے۔ برجستہ موضوعات کے سیشن میں مبارک حسین، عبدالقادر میمن، سید عتیق احمد،محمد ایوب اور ڈاکٹر سعید نواز نے مختلف موضوعات اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محمد سیف الدین کے ہدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button