انٹرٹینمنٹ

مشہور تلگو اداکار شرت بابو اب نہیں رہے

حیدرآباد _ مشہور تلگو اداکار شرٹ  بابو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 71 سال تھی ۔ انہوں نے پیر  کو دوپہر 2 بجے حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ ان کا پہلے چنئی اور بنگلور میں علاج کیا گیا تھا۔بہتر علاج کے لیے انھیں ایک ماہ قبل حیدرآباد کے گچی بوولی کے اے آئی جی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا  تب سے شرت  بابو کا وینٹی لیٹر پر علاج کیا جا رہا تھا

 

ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیر کی صبح ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ شرت بابو کی موت سے ٹالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ان کی موت پر کئی فلمی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا

 

شرت بابو کا اصل نام ستیہ نارائن ڈکشٹولو ہے۔ 1973 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے شرت بابو نے جنوب کی تمام زبانوں میں اداکاری کی۔ شرت بابو پہلی بار فلم راماراجیم میں اسکرین پر نظر آئے۔ انہوں نے تموکلا بندھم، سیتھاکوکا چلوکا، سمسرام اوکے چدرنگم، انایا، اپادبھنداو جیسی بہت سی شاندار فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے منفی کرداروں میں بھی متاثر کیا۔ شرت بابو کو کریکٹر آرٹسٹ کے طور پر تین نندی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ شرت بابو کی آخری فلم وکیل صاحب ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button