عادل آباد، دارالعلوم عزیزیہ عزیزہہ نگر دہے گاؤں منڈل بیلا میں یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)دارالعلوم عزیزیہ عزیز نگر دہے گاؤں منڈل بیلا ضلع عادل آباد میں یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ناظم ادارہ حضرت مولانا محمد اکبر الدین صاحب حسامی رحمانی نقشبندی اور صدر محترم جناب حاجی الطاف احمد صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی اور حضرت مولانا اکبر الدین صاحب حسامی نقشبندی مولانا سید عبد المتین صاحب رشیدی مولانا سلیم احمد صاحب رشیدی نے اجلاس عام کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یوم جمہوریہ کا مطلب یہ ملک سب کا ہے ہندو مسلم سکھ عیسائی سارے بھائی مل جھل کراس ملک میں امن و امان کے ساتھ رہے سکتے ہیں ہندوستان سے انگریزوں کو بھگانے کا مقصد بھی یہی تھا اور انگریزوں کو بھگانے کے لئے تقریباً چار سو سال لگے جس میں ہمارے پرخوں نے اپنا تن من دھن اور اپنا لہو بہایا ہےاور یہاں بہت قربانیاں دی ہیں اور اس خوبصورتی کو باقی رکھنے کے لئے جو لوگ نفرت پھیلارہے ہیں یہ بالکل ہندوستان کے آئن کے اور ہندوستان کے قانون کے خلاف ہے مولانا نے اس کی پرزور مذمت کی ہے اور سارے ہندوستانیوں کو مل جھل کر رہنے کی ترغیب دی ہے اس موقع پر دارالعلوم عزیزیہ کے تمام اساتذہ کرام اور ابناے قدیم اور طلباء کرام اور بیلا منڈل کے تمام نوجوان اور بزرگان دین موجود تھے اور اس اجلاس میں ایک طالب علم حافظ محمد معاذ ولد محمد محسن صاحب عادل آباد کا حفظ قرآن مکمل ہوا اور ان کے استاذ حافظ عرفان الدین صاحب اور ناظم ادارہ اور تمام اساتذہ کرام کی رومال پوشی کی
اس جلسہ کی نگرانی حافظ نصیر احمد صاحب نقشبندی نے کی اور اس جلسہ کی نظامت حضرت حافظ عرفان الدین صاحب نقشبندی نے کی۔
اس جلسہ کو کامیاب کرنے کے لئے حافظ محمد ایوب خان صاحب ، مولوی عتیق الرحمن صاحب ، مولوی عمر فاروق صاحب ، حافظ سہیل صاحب ، حافظ ندیم صدیقی صاحب ، مولوی مختار صاحب نے بہترین انتظامات کیے ہے۔مولانا محمد اکبر الدین صاحب حسامی نقشبندی دامت برکاتہم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔