جنرل نیوز

نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

نظام آباد، 16 مئی 2025ء: ملت اسلامیہ کی دینی قیادت، ملی مسائل کے حل، آئینی تحفظات کے دفاع اور امت کے اتحاد کو فروغ دینے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر ممبر سازی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج بروز جمعہ مکہ مسجد، احمد پورہ کالونی، نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس مہم کی قیادت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی (صدر جمعیۃ علماء ہند) فرما رہے ہیں، جبکہ تلنگانہ میں یہ مہم حافظ پیر شبیر احمد صاحب (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ) کی سرپرستی میں جاری ہے۔ نظام آباد میں یہ مہم حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب (صدر جمعیۃ علماء ضلعنظامآباد) کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے۔

 

آج کے کیمپ میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ ملت اسلامیہ جمعیۃ علماء کے نصب العین پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

 

اس موقع پر جمیع ارکان جمعیۃ نے تمام مسلمانوں، بالخصوص شہر نظام آباد کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی جمعیۃ علماء کی رکنیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ مزید برآں، ضلع نظام آباد کے دیگر منڈلوں میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

شرکاء میں موجود معزز شخصیات میں مولانا عبدالناصر قاسمی، مولانا سید ثناء اللہ، مولانا واصف ایوبی، حافظ نسیم اللہ غازی، حافظ عبدالولی، جناب افضل الدین (سابق صدر عید گاہ کمیٹی)، جناب عنایت علی افروز (خازن عید گاہ کمیٹی)، حافظ عتیق احمد، جناب ضیاء احمد (صدر کانگریس)، جناب احمد علی خان (جرنلسٹ)، فہام الدین، عبداللہ انجینئر اور حافظ عبدالمجیب شامل تھے۔

 

جمعیۃ علماء ہند کی یہ ممبر سازی مہم اتحاد و اتفاق کا پیغام ہے اور ملت کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ممبر سازی مہم میں شرکت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے مقامی دفاتر سے رابطہ کریں۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button