تلنگانہ

جی او 58 اور 59 کے تحت مکانات کی زمین ریگولرائز کروانے درخواستیں داخل کی کرنے کی تاریخ کا اعلان _ جانئے مکمّل تفصیلات

حیدرآباد _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سرکاری پلاٹ  پر مکانات تعمیر کرنے والوں کو اپنے پلاٹ  کو  ریگولرائز بنانے کے لیے درخواست دینے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ یکم اپریل سے 30 اپریل تک جی او 58 اور 59 کے تحت پلاٹ کو ریگولرائز کرنے کے لیے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے حکومت نے ریگولرائزیشن کے لیے مقررہ کٹ آف تاریخ میں بھی توسیع کر دی ہے۔ حکومت نے کٹ آف ڈیٹ  جو پہلے 2 جون 2014 تھی بڑھا کر 2 جون 2020 کر دی ہے۔

 

جی او 58 کے تحت اگر کوئی غریب خاندان 125 مربع گز سرکاری زمین یا پلاٹ پر قبضہ کرتے ہوئے اس پر مکان تعمیر کیا ہے تو اس کے مکان کی زمین کو مفت میں ریگولرائز کیا جائے گا۔اگر کوئی شخص 250 گز سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے مکان تعمیر کیا ہے تو اس سے مارکیٹ کی شرح سے 50 فیصد رقم وصول کرتے ہوئے اس کی زمین کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔ اسی طرح 500 گز تک کی زمین پر 75 فیصد رقم اور 1000 گز یا اس سے زیادہ زمین پر 100 فیصد مارکیٹ شرح سے رقم وصول کیا جائے

 

125 مربع گز تک کے پلاٹوں پر قابض ہو کر مکان تعمیر کرنے والوں کے لیے مفت ریگولرائزیشن۔

126-250 مربع گز کے مکینوں کو زمین کی مارکیٹ قیمت کا 50فیصد بطور فیس ادا کرنا ہوگا۔

جن لوگوں نے 251 سے 500 مربع گز کے رقبہ میں گھر بنائے ہیں وہ مارکیٹ کی قیمت کا 75 فیصد ادا کر کے ریگولرائز کر سکتے ہیں۔

500-1000 گز کے لیے مارکیٹ قیمت کا 100 فیصد ادا کیا جائے۔

غیر رہائشی زمین (تجارتی) کے لیے مارکیٹ قیمت کا100 فیصد۔

می سیوا کیندر میں درخواست دیں۔

کٹ آف ڈیڑٹ  سے پہلے اس جگہ پر رہائش کا ثبوت پیش کرایا جائے۔

آر ڈی او کے چیئرمین اور تحصیلدار پر مشتمل ایک کمیٹی بحیثیت ممبران درخواستوں کی جانچ کرے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی۔

اسی طرح جی او 76  کے تحت اضلاع کھمم، بھدرادری کتہ گوڑم ‘جے شنکر بھوپال پلی، کمرم بھیم آصف آباد، منچیریال، پیداپلی  اور جگتیال میں سنگارینی کی زمین  پر تعمیر کردہ مکانات کو بھی باقاعدہ بنایا جائے گا۔ اس کے لیے کٹ آف ڈیٹ جون 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ریگولرائزیشن کی درخواست کی آخری تاریخ اور کٹ آف ڈیٹ میں توسیع کے بارے میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button