جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کا گینگ ریپ۔ ٹولی گرفتار

حیدرآباد: شہر کے تارناکہ علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے اس معاملہ میں پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق 7 دسمبر کو لالہ پیٹ سے تعلق رکھنے والا 32 سال سالہ بی ایسو رات دیر گئے موٹر سائیکل پر تارناکہ سے پرشانت نگر کی سمت جا رہا تھا، وہاں ایک خاتون بس کے انتظار میں کھڑی ہوئی تھی۔

 

اس نے لالہ پیٹ میں خاتون کو چھوڑنے کے بہانے اپنی گاڑی پر بٹھا لیا اور وہ اسے ریلوے کوارٹرس کے پاس واقع سنسان مقام پر لے گیا،جہاں وہ اور اس کے چار دوستوں نے مل کر خاتون کا گینگ ریپ کیا۔ بعدازاں خاتون کو تارنہ علاقہ میں چھوڑ کر وہ فرار ہو گئے۔

 

اس معاملہ میں خاتون کی شکایت پر لالہ گوڑہ  پولیس نے کیس درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button