جرائم و حادثات

پولیس گاڑیوں کو لاری کی ٹکر ایک کانسٹبل ہلاک 3 زخمی۔ حیدرآباد کے شمس آباد میں حادثہ

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ شمس آباد میں بنگلور قومی شاہراہ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ شمس آباد منڈل کے پیدا شاہ پور میں ایک تیز رفتار لاری حادثہ کا شکار ہوگئی تھی۔

 

اطلاع ملتے ہی شمس آباد کی پٹرولنگ موبائل اور ٹریفک ہائی وے موبائل کی گاڑیاں مقام حادثہ پر پہنچ گئیں۔۔ دونوں موبائل گاڑیاں کنارے پر روک کر ملازمین پولیس حادثے کا شکار ہونے والی لاری کا جائزہ لے رہے تھے کہ ایک اور تیز رفتار لاری آ کر دونوں موبائل گاڑیوں کو ٹکر دے دی۔

 

حادثے میں کانسیبل وجئے کمار کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر کانسٹبلس زخمی ہوگئے جن میں یادیا کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہو ا ہے کہ لارری ڈرائیور کی تیز رفتاری اور بے قابو ہو جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button