عازمین حج “نسک کارڈ” اپنے ہمراہ رکھیں۔ وزارت حج کی ہدایت

حیدرآباد ۔ کے این واصف
دوران حج، جحاج کا راستہ بھٹک جانا، اپنا خیمہ یا رہائش بھول جانا ایک عام سی بات ہے۔ وزارت حج نے عازمین کی سہولت کے لئے جو “نسک” کارڈ جاری کیا ہے اس الیکٹرانک کارڈ میں حاجی کی تمام تفصیلات درج ہین۔ جو بارکورڈ کے ذریعہ پڑھی جاسکتی ہین۔ یہ کارڈ انتظامیہ اور حجاج دونون کے لئے بے کارآمد ہے۔ اسی لئے وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ “نسک کارڈ” سرکاری حج اجازت نامہ ہے جسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں عازمین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے نسک کارڈ جاری کیا گیا ہے۔
نسک کارڈ جو کہ سرکاری حج اجازت نامے کی حیثیت رکھتا ہے میں عازم حج کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی رہائشی عمارتوں کا ایڈریس، حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی تفصیل اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں عارضی قیام گاہوں کے مقامات کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔
نسک کارڈ کے ذریعے عازم حج کی شناخت میں آسانی ہوگی علاوہ ازیں وہ حجاج جو اپنے رہائشی مقام کو بھول جاتے ہیں اس کارڈ میں موجود تفصیلات سے انہیں ان کی منزل تک پہنچانا آسان ہوگا۔