تلنگانہ

حیدرآباد میں تعمیراتی کاموں کے لئے نئے بورویلز کی اجازت نہ دینے چیف سکریٹری کی ہدایت

حیدرآباد میں تعمیراتی کاموں کے لئے نئے بورویلز کی اجازت نہ دینے چیف سکریٹری کی ہدایت

 

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری سنجے جاجو نے حیدرآباد میں تعمیراتی کاموں کے لئے نئے بورویلز کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ ایل نینو کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر انہوں نے مشترکہ اضلاع کے خصوصی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ پینے کے پانی اور برقی سربراہی میں کسی قسم کی قلت پیدا نہ ہو، اس کے لئے منڈل سطح تک جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ صنعتوں کو برقی کٹوتی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، لہٰذا صنعتی انتظامیہ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی سرکاری دفاتر میں برقی کا کفایتی استعمال کرنے کی ہدایت دی۔

 

دوسری جانب خصوصی عہدیدار جیش رنجن نے بتایا کہ نلوں پر موٹریں نصب کرکے پانی کھینچنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے تعمیراتی کاموں کے لئے گرین ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button