تلنگانہ

آسرا اسکیم کے تحت 15 اگست کو 10 لاکھ نئے پنشن دینے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان _ 57 سال عمر کے افراد بھی شامل

حیدرآباد _ 6 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے آسرا اسکیم کے تحت 15 اگست کو 10 لسکھ نئے  پنشن دینے کا  اعلان کیا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ ریاست میں 10 لاکھ نئے لوگوں کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت 36 لاکھ لوگوں کو پنشن دی جا رہی ہے۔ آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر نئی پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پنشنرس کی کل تعداد 46 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ حکومت نے 57 سال کی عمر کے افراد کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ڈائیلاسس کے  مریضوں کو بھی پنشن دی جائے گی ۔ ڈائیلاسس کے مریضوں کو 2016 روپے پنشن دینے کا چیف منسٹر نے اعلان کیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button