جنرل نیوز

حب الوطنی پر کلام پیش کرنے کے خواہشمند کریم نگر کے شعراء کے لئے ایک اطلاع

کریم نگر ۔ 6 اگسٹ ( پریس نوٹ) ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے  مطلع کیا ہیکہ جشن پچیتھرویں یوم آزادی کے پیش نظر 16 اگسٹ کو منعقد کئے جانے والے کوی سمیلن اور مشاعرے میں شرکت کیلئے خواہش مند شعراء حب الوطنی پر مبنی اپنے کلام (جو 20 اشعار سے زائد نہ ہو ) کو اندرون 13 اگسٹ 2022 شام 5 بجے تک واٹس ایپ نمبر 9848255525 پر روانہ کرسکتے ہیں ۔کلام کا انتخاب لکشمن راؤ کے زیر صدارت تشکیل کردہ 5 اراکین کی کمیٹی کے ذریعہ کیا جائیگا ۔ منتخب شعرا ء کو واٹس ایپ یا فون کال کے ذریعہ اطلاع فراہم کی جائیگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button