نیشنل

اترپردیش،بارش کے دوران حادثات 12 ہلاک، ایک ہی خاندان کے 9 افراد بھی شامل

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے کئی مقامات پرزبردست بارش ہورہی ہے۔ لکھنؤ میں شدید بارش کی وجہ سے جمعہ کے روزدیوار گرنے کی وجہہ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لکھنؤ کے کینٹ تھانہ علاقے کے دلکشا گارڈن علاقہ میں ایک مکان کی دیوار مہندم ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مہلوکین میں 3 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ دیوار کے پاس سو رہے تھے جو اچانک گر گئی۔ دوسری جانب اناؤ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اورایک شخص زخمی ہوا۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں دیوار گرنے اور اناؤ میں چھت گرنے کے واقعات میں مہلوکین کے ورثاء کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button