تلنگانہ

تلنگانہ گروپ 1 امتحان منسوخ کرنے پر مایوس ہوکر ایک نوجوان نے کرلی خودکشی

کریم نگر _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گزشتہ سال منعقدہ گروپ-1 پریلمس امتحان منسوخ ہونے پر ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ سرسلہ ٹاون کے بی وائی نگر کے رہنے والے چٹیکنا نوین (32) نامی نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پیپر لیک معاملہ کے بعد حکومت نے گروپ 1 پریلمس امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 11 جون کو دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس اطلاع کے بعد نوین کو  لگا کہ اس کی قسمت میں نوکری نہیں  ہے جس سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ نوین نے گروپ 1 امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین امتحان کے لئے منتخب ہوا تھا اور وہ مین امتحان کی تیاری بھی کررہا تھا

 

نوین نے ایک خودکشی نوٹ بھی لکھا جس میں کہا  کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ نوین نے اپنے خودکشی خط میں لکھا ہے کہ وہ چھ سال سے نوکری کا انتظار کر رہا تھا اور گروپ-1 کے امتحان کی منسوخی سے مایوس تھا مزید نوکری ملنے کا کوئی امکان نہیں تھا. اس لئے وہ زندگی سے بیزار ہو گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button