تلنگانہ

جم میں ورزش کے بعد 23 سالہ نوجوان کا انتقال _ تلنگانہ کے محبوب نگر میں واقعہ

محبوب نگر _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب نگر شہر میں ایک نوجوان کی جم میں ورزش کرنے کے تین گھنٹے بعد   موت ہوگئی یہ افسوسناک واقعہ دو دن قبل پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق محبوب نگر شہر کے علاقہ رامیاباولی کے رہنے والے 23سالہ ماجد حسین شعیب عرف جُنو  جم میں ورزش کرنے کے بعد ۔رات 8بجے وہ گھر واپس ہوئے اور تقریبا 11بجے شب انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی اور انہیں دل کا شدید دورہ پڑاجس کے نتیجہ میں وہ گرپڑے۔ان کے ارکان خاندان نے انہیں فوری طورپر ہاسپٹل منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں مردہ قراردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button