تلنگانہ

وزیر تارک راما راو نے نارائن پیٹ ضلع میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا کیا افتتاح _ جلسہ عام سے خطاب

نارائن پیٹ: 24 جنوری( اردو لیکس) تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی انڈسٹریز اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر کے تاراکارمارا راؤ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پالامورو رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں، آبپاشی کے پانی کو جو نارائناپیٹ میں آنا چاہیے اسے لاکر رہیں گے اور اس علاقہ کو سرسبز وشاداب بنائیں گے۔ وہ آج ریاستی وزیر داخلہ محمود علی اور دیگر ریاستی وزرا کے ہمراہ نارائن پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے جملہ 196 کڑوڑ روپٸے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ جس میں 62 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے کلکٹر آفس کی عمارت’ 38 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع پولیس آفیس کامپلیکس’ دھنواڑہ منڈل میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل آفس’ ایک کروڑ کی لاگت سے سیوالال بھون عمارت’ 56 کروڑ روپے اپک پلی تا کوئل کونڈہ ڈبل روڈ’ 7 کروڑ سے مریکل منڈل کامپلکس’ 2 کروڑ 90 لاکھ روپے نارائن پیٹ رورل پولیس اسٹیشن کی عمارت’ 2 کروڑ 90 لاکھ دھنواڑہ پولیس اسٹیشن کی عمارت’ علاوہ ازیں 6 کروڑ کی لاگت سے تعمیر انٹی گریٹیڈ مارکیٹ’ 47 لاکھ روپے سے تعمیر سکھی سنٹر’ 4 کروڑ روپے سے تعمیر کنڈاریڈی پلی چیرو (منی ٹینک بنڈ) اور 80 لاکھ روپے کی لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ سئینر سیٹزن پارک’ ایک کڑوڑ روپے کی لاگت سے دھوبی گھاٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

بعد ازاں وہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دوپہر 3 بجے نارائن پیٹ کے منی اسٹیڈیم گروانڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی۔ جسکی صدارت مقامی رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی نے کی۔ اس موقع پر کلواکنٹلا تاریک راما روا ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع بنائے جانے پر سبھی نے تنقید کی ہے لیکن اس ضلع کو فنڈز کا سیلاب آنے لگا اور یہ دوسرے پرانے اضلاع سے مقابلہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع میں آج کھولا گیا مربوط بازار تمام جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس سے ساتھی وزراء کو رشک آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلے آئے تھے تو کونڈا ریڈی کا یہ حال تھا کہ تالاب تک رسائی کے ممکن نہیں تھی لیکن آج 4 کروڑ کی لاگت سے ایک خوشگوار ٹینک بنڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز حاصل کرنے کیلئے اصرار کرنے پر مقامی رکن اسمبلی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دھنواڑا میں ایک ڈگری کالج اور نارائن پیٹ میں ایک زرعی پولی ٹیکنک کالج کو منظوری دی گئی ہے۔ رام مندر کے لیے 10 کروڑ اور عید گاہ کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا۔ کے ٹی آر نے کہاکہ کوٸی بھی مداخلت کرے پالمور رنگا ریڈی اسکیم کو مکمل کرتے ہوٸے کسانوں کے ساتھ انصاف کیا جاٸیگا انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کہ ضلع محبوب گر میں بی جے پی ریاستی اراکین عاملہ کا اجلاس ہورہا ہے ان سے سوال ہے کہ ریاست تلنانہ کی تشکیل کے 9 سال مکمل ہونے کو ہے ان نو سال میں ہمارے ریاست کو آبی حصہ کتنا ہے اس کے لٸے مرکز خط لکھنے کا وقت مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو وقت نہی ہے۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کسانوں کے لٸے سنجیدہ ہے تو 500 ٹی ایم سی پانی کو تلنگانہ کو دیا جاٸے اور پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو قومی رتبہ دینے کا رواٸداد منظور کرنے کا بی جے پی سے مطالبہ کیا۔

 

اور کہا کہ نریندر مودی کو محبوب نگر پارلیمنٹ نشست سے مقابلہ کرنے کو کہا جارہا ہے کس صورت میں مودی عوام سے ووٹ مانگیگے۔ مرکزی حکومت نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا تیقن دیاتھا جبکہ کسانوں کا خرچہ ڈبل ہوا۔ اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کسان خوشحال ہیں بی آر ایس حکومت نے تلنگانہ میں کسانوں کی اسکیمات رعیتو بندھو اور رعیتو بھیما شروع کی جو مثالی اسکیمات ہیں ۔انہوں نے مرکز میں بی جے پی حکومت پر الزام عاٸد کرتے ہوٸے کہا کہ ملک میں 14 وزیر اعظموں نے 56 لاکھ کروڑ قرضہ کیا تھا ۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک لاکھ کروڑ کا قرضہ کیا ۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے بھی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع مستقر کو تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔

رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے مہمانوں کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود علی’ ریاستی وزیر زراعت نریجن ریڈی’ ایم ایل سی دامودھر ریڈی’ رکن پارلیمنٹ محبوب نگر سرینواس ریڈی’ ارکان اسمبلی’ ضلع پرجا پریشد چیرمین’ میونسپل چیرمین ‘ ارکان بلدیہ’ و بی آر ایس پارٹی کے قائدین موجود تھے۔ منی اسٹیڈیم گروانڈ پر عوام کا اژدہام نظر آرہا تھا۔ کے ٹی آر کے دورے نارائن پیٹ پر محکمہ پولس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کے گے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button