جنرل نیوز

عادل آباد کے معذورین کے ساتھ مقامی ریلوے کے عہدیداران کی جانب سے بدسلوکی پر اعلی حکام سے شکایت

عادل آباد۔24/جنوری(اردو لیکس)معذوری کے ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے معذوری ایکٹ کو سختی سے نافذ کیا جائے۔نیشنل ڈس ایبلٹی رائٹس فورم کے ضلعی صدر محمد عمران نے مرکزی و ریاستی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا۔انہوں نے شہر مستقر کے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں صحافیوں کو دیے گئے ایک بیان میں مقامی ریلوے انتظامیہ کے بعض عہدیداران پر الزام لگایا کہ مقامی عہدیداروں نے عادل آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پاس کے لیے جانے والے معذور افراد کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے اور معذوروں کے ساتھ بتمیزی کا مظاہرہ بھی کیا۔اس سلسلہ میں انہوں نے منگل کو ریلوے اسٹیشن کے اعلیٰ حکام سے شکایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔بصورت دیگر سخت احتجاج کا انتباہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button