تلنگانہ
حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں مریضوں کو بڑی راحت – او پی رجسٹریشن دوپہر 2 بجے تک

حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں مریضوں کی سہولت کے لئے او پی (آؤٹ پیشنٹ) رجسٹریشن کے اوقات میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب مریض دوپہر 2 بجے تک رجسٹریشن کراسکیں گے،
جبکہ اس سے قبل رجسٹریشن کی سہولت صبح 8 بجے سے 11 بجے تک ہی دستیاب تھی۔ اس فیصلے سے خصوصاً دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔
ہاسپٹل انتظامیہ نے ایم آر آئی کے علاوہ دیگر طبی معائنے اسی دن مکمل کرنے اور ان کی رپورٹیں ایک سے دو گھنٹوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ مریض اسی دن ڈاکٹروں سے رجوع کرکے علاج حاصل کرسکیں۔
ڈاکٹروں کو بھی شام تک ہاسپٹل میں دستیاب رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس سے مریضوں کو بار بار ہاسپٹل کے چکر لگانے کی پریشانی سے راحت ملے گی۔



