انٹر نیشنل

امریکہ میں ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، 19 سالہ نوجوان گرفتار

امریکہ میں ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، 19 سالہ نوجوان گرفتار

 

حیدرآباد، 15 اکتوبر (اردو لیکس ڈیسک) امریکہ کی ریاست الینوائے کے شہر ارورا میں واقع سری وینکٹیشور مندر پر اجتماعی فائرنگ کی مبینہ سازش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 19 سالہ نوجوان الیگزینڈروس پاپوراکیس کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم ہندوستانیوں اور جنوبی ایشیائی باشندوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے پر کام کررہا تھا۔

 

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اے آر طرز کی رائفل، گولیاں اور دیگر حربی آلات ضبط کرلئے۔ تفتیشی عہدیداروں کو شبہ ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

 

ملزم کے ایک ساتھی ملازم نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ہندوستانیوں کے خلاف نسل پرستانہ تبصرے کرتا تھا اور نازی نظریات کی حمایت کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button