تلنگانہ
اسرائیل کی تائید کے خلاف حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ پر دھرنا دینے کی کوشش میں کئی گرفتار

حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع امریکی قونصلیٹ کے قریب شدید اس وقت کشیدگی دیکھی گئی۔جب بائیں بازو جماعتوں کے قایدین اور کارکنوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے تناظر میں امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو دی گئی تائید دھرنا دیا
۔احتجاج کے پیش نظر جمعرات کی صبح سے ہی امریکی قونصلیٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ جب بائیں بازو کے قائدین اور کارکنان دھرنے کے لیے قونصلیٹ پہنچے تو گچی باولی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا
۔پولیس نے گرفتار کیے گئے قائدین اور کارکنوں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعہ قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اس موقع پر بائیں بازو جماعتوں کے کارکنوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پرزور نعرے بازی کی
۔سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری "جاہن ویزلی ” کو بھی گرفتار کر کے اسٹیشن منتقل کیا گیا۔