تلنگانہ

حیدرآباد میں رات بھرہوتی رہی بارش، برقی تارگرنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ رات بھربارش ہو رہی ہے۔ اگرچہ جمعرات کی صبح گرمی کی شدت زیادہ تھی لیکن دوپہر کے بعد موسم سرد ہو گیا تھا۔ جمعرات کی دوپہرکے بعد بارش شروع ہوگئی جورات بھراورجمعہ کی صبح تک جاری رہی۔ شہرحیدرآباد کے علاوہ ریاست کےبیشتراضلاع میں زبردست بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کے دوران سکندرآباد کے پدماراؤ نگر میں برقی تار گرنے کی وجہہ سے ایک راہگیرکی موت ہوگئی، مرنے والے کی شناخت پردیپ کے طورپرکی گئی ہے۔ حیدرآباد میں کل سے ہوئی بارش کے بعد آج صبح سے بارش نہیں ہوئی لیکن مطلع ابرآلود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button