چیف منسٹر ریونت ریڈی کیخلاف سوشل میڈیا پرکے ٹی آر کا ہتک آمیز پوسٹ سے کانگریس قائدین برہم – پولیس میں شکایت

چیف منسٹر ریونت ریڈی کیخلاف سوشل میڈیا پرکے ٹی آر کا ہتک آمیز پوسٹ سے کانگریس قائدین برہم
ایم ایل سی بالموری وینکٹ کی قیادت میں نظام آباد کانگریس قائدین کی احتجاجی ریالی۔ پولیس کمشنرسے کاروائی کا مطالبہ
نظام آباد:16 /اکٹوبر (اردو لیکس )کانگریس قائدین نے ریاستی حکومت اور سی ایم ریونت ریڈی کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس کو سنجیدگی سے نوٹ لیا ہے۔ ریاست بھر کے کانگریس قائدین نے کے ٹی آر پرشدید ناراضگی و برہمی ظاہر کی ہے۔ بی آر ایس کارگذار صدرکے ٹی آر کے خلاف ایم ایل سی بالموری وینکٹ کی قیادت میں نظام آباد پولیس کمشنر کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
۔ قبل ازیں نظام آباد کانگریس پارٹی دفتر سے پولیس کمشنریٹ آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بی آر ایس کارگذار صدرکے ٹی آر کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ وہ پولیس کمشنریٹ آفس پہنچے اور ”کے ٹی آر ڈاؤن، ڈاؤن“ جیسے نعرے لگائے۔ بالموری وینکٹ نے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور حکومت کے خلاف بطور گواہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے کے ٹی آر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے بی آر ایس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں تاکہ ریاست میں امن و سلامتی کو خلل نہ پڑے۔ اس موقع پر جب کانگریسی قائدین نے بات چیت کیلئے پولس کمشنر کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو یہاں تعینات پولیس نے انہیں روک دیا۔ کچھ گرفتار ہوئے اورانہیں متعلقہ IVٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ کانگریس قائدین کو حراست میں لینے کے دوران پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم حوالے کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ایم ایل سی بالموری وینکٹ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سوشل میڈیا پر کے ٹی آر کے پوسٹ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاستی کمیٹی کی کال پر کے ٹی آر کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ بی جے پی کے اشارے پر کام کررہے ہیں اور چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کانگریس پارٹی کے خلاف نازیبا ریمارکس کرتے ہوئے ماحول کو پراگندہ کررہے ہیں۔
پولیس کمشنر سے شکایت کرنے والوں میں بالموری وینکٹ، گڑگو گنگادھر، مانالہ موہن ریڈی، طاہر بن حمدان، کیشا وینو، شیکھر گوڑ، وینو راج، رام کرشن، رامارتھی گوپی، ویپل گوڑموجود تھے جبکہ احتجاجی ریالی میں کانگریس قائدین محمد سمیع الدین، شیخ ظفر، عبدالقیوم قلعہ و دیگر قائدین نے حصہ لیا۔



