تلنگانہ

حیدرآباد میں پولیس عہدیدار کی گاڑی کو فلم اداکارہ نے توڑ پھوڑ کرکے پہنچایا نقصان

حیدرآباد:ٹالی ووڈ فلم داکارہ ڈمپل حیاتی کے خلاف حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اداکارہ اور ڈیوڈ نامی ایک اورشخص کے خلاف آئی پی ایس آفیسر اور ٹریفک ڈی سی پی راہول ہیگڈے کے ڈرائیور چیتن کمار کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پرکار کو نقصان پہنچانے کے معاملہ میں کیس درج کیا ہے۔
ڈی سی پی ہیگڑے جوبلی ہلز جرنلسٹ کالونی میں ہڈا انکلیو میں رہتے ہیں۔ ڈمپل حیاتی اور ڈیوڈ بھی ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ اداکارہ ڈمپل حیاتی نے سیلر میں پارکنگ کی جگہ پر ہیگڈے کی سرکاری گاڑی کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد ڈی سی پی کے ڈرائیور نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ڈمپل حیاتی اور ڈیوڈ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے انہیں سیکشن 41 سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button