تلنگانہ

راجیوگاندھی نے ہی رام مندر کے دروازے کھولے تھے _ کانگریس لیڈر جیون ریڈی

حیدرآباد _ 18 مئی ( اردولیکس) کانگریس کے  سینئر لیڈر و رکن کونسل جیون ریڈی نے وزیراعظم مودی کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگکریس اقتدار میں آنے پر رام مندر کو بلڈوزر سے توڑدیا جائے گا۔ جیون ریڈی نے کہا کہ اصل میں رام مندر کے دروازے کانگریس نے ہی کھولے تھے۔ 1986ء میں راجیوگاندھی کے دور میں  عدالت کے احکامات پر رام مندر کے دروازے کھولے گئے تھے۔ اگراس وقت راجیو گاندھی اقتدار میں ہوتے تو رام مندر جب ہی بن چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ۔راجیوگاندھی کے دور میں ہی دور درشن پر رامائن اور مہابھارت سیرئیل پیش کیا گیا تھا۔انہوں نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات میں مندر کے نام کا استعمال نہ کریں اور تاریخ کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے مودی کے ریمارک کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا

 

گابدھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ بی جے پی مذاہب اور ذات پات میں تفرقہ پیدا کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بی جے پی پر رام مندر کے نام پر سیاسی مفاد حاصل کرنے کا الزام عائد کیا۔جیون ریڈی نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو تمام مذاہب کے ساتھ مساوی سلوک کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button