تلنگانہ

11 ڈسمبرکو کویتا کا بیان قلمبند کیا جائے گا: سی بی آئی

نئی دہلی: سی بی آئی حکام نے کہا ہے کہ دہلی شراب اسکام معاملہ میں ٹی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کا بیان 11 ڈسمبرکو قلمبند کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے آج کویتا کو طلب کیا تھا تاہم انھوں نے دوسرے پروگرامس کی وجہہ سے سی بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے 6 ڈسمبرکے بجائے دوسری تاریخ کو حاضر ہونے کی بات کہی تھی۔ کویتا کی جانب سے روانہ کردہ مکتوب کا جواب دیتے ہوئے سی بی آئی نے ایک ای میل رواہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 11 تاریخ کو ان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button