نیشنل

6 دسمبرہندوستانی جمہوریت کے لئے ہمیشہ یوم سیاہ رہے گا: بیرسٹراویسی

حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ 6دسمبرہندوستانی جمہوریت کے لئے ہمیشہ یوم سیاہ رہے گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ بابری مسجد کی بے حرمتی اور شہادت، ناانصافی کی علامت ہے اور اسکے ذمہ دارووں کوکبھی مجرم نہیں بنایا گیا۔ صدرمجلس نے کہا کہ ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والی نسلیں بھی اسے یاد رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button