جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ _ ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

آندھراپردیش کے ایلورو ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب ضلع کے کاموورپوکوٹہ علاقہ کے حدود میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب حالت نشہ میں کار چلانے والے شخص نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار بے قابو ہوگئی اور اس کار نے دوبائیکس کے ساتھ ساتھ ایک اور کار کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ اسپتال منتقلی کے دوران شوہر اور علاج کے دوران بیوی کی موت ہوگئی۔اومامہیشورراو نامی شخص اپنے چارارکان خاندان کو بائیک پرلے جارہا تھا۔مہلوکین میں 9سالہ بیٹی شرمیلا،8سالہ لڑکا درگاپرسادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اومامہیشورراو اور اس کی بیوی ریوتی شدید زخمی ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ اوما مہیشورراو کی راستہ میں ہی موت ہوگئی جبکہ ریوتی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔یہ چاروں مندر میں درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔کار ڈرائیور کی شناخت بال گنگادھر کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button